معروف سینئر صحافی اور کالم نگارارشاد احمد حقانی کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم سمیت معروف سیاسی او سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔معروف کالم نگار اور سینئر صحافی کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم سمیت معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ارشاد حسین حقانی آزاد اور بے باک صحافت کا ایک روشن ستارہ تھے اوراظہار رائے کی آزادی کے لیے مرحوم کی جدہ جہد طویل عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔لندن سے جاری اعلامیے میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ارشادحسین حقانی کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران سے اظہار تعزیت کیا۔وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف، وزیرا علی سندھ سید قائم علی شاہ اور مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نواز شریف نے بھی ارشادحسین حقانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات نثار میمن وزیر سیاحت سندھ شازیہ مری،اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید، رہنمامسلم لیگ(ق) کے رہنماغوث بخش مہر اورحلیم عادل شیخ نے بھی ارشاد احمد حقانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176825
معروف سینئر ارشاد احمد حقانی انتقال کرگئے ہیں اور پاکستانی صدر، وزیر اعظم سمیت سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔